منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 14جنوری 2022) سول ڈیفنس آفیسر علی عمران نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر وکنٹرولر سول ڈیفنس محمد شاہد اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس شاہد حسن کلیانی کی ہدایت پر عوام الناس کو بم ڈسپوزل سروس سے متعلق مکمل آگاہی اور کسی بھی مشکوک اشیاء یا مواد نظر آنے پر بم ڈسپوزل سکوارڈ کے ایمرجنسی فون نمبر 0546-508505پر اطلاع دینے کے حوالے سے معلومات پر مشتمل آگاہی بینرز شہر بھر کی سرکاری و نجی عمارات ودیگر پبلک مقامات جن میں ڈپٹی کمشنر آفس، میونسپل کمیٹی ، نادرہ آفس، پنجاب کالج، چیمہ چوک، پنجاب سنٹر و دیگر پبلک مقامات پر آگاہی بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بم ڈسپوزل سروس محکمہ سول ڈیفنس کا طرہ امتیاز ہے، شہری کسی بھی مشکوک اشیاءکے بارے میں 0546-508505پر اطلاع دیں۔
