بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا وبا کے باعث انتقال کرگئیں

Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: معروف اداکارہ بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا وبا کے باعث زندگی کی بازی ہارگئیں۔

اداکارہ بشریٰ انصاری اوراسما عباس کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔ اداکارہ سی ايم ايچ ميں کئی روزسے زیرعلاج تھیں۔

کچھ روزقبل سنبل شاہد کی بہن اوراداکارہ اسما عباس نے انسٹاگرام پراپنی بڑی بہن کی تصویرشیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی بہن کی حالت بہت خراب ہے اوراس وقت وہ وینٹی لیٹر پرہیں۔ براہ مہربانی ان کے لیے دعا کریں کہ وہ جلدی گھر آجائیں۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی اپنی بہن کی تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ میری پیاری بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا وائرس سے جنگ لڑرہی ہیں۔

واضح رہے کہ سنبل شاہد بھی اداکارہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ حال ہی میں وہ ڈراما سیریل ’’نند‘‘ میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو مداحوں میں بے حد پسند کیا گیا تھا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا وبا کے باعث انتقال کرگئیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!