برطانیہ کا مزید 7 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لندن: برطانیہ نے آئندہ ہفتے کورونا کے باعث عائد سفری پابندیوں کی فہرست سے مزید 7 ممالک کا نام نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئندہ ہفتے کورونا کے باعث عائد سفری پابندیوں کی فہرست ریڈ لسٹ سے مزید 7 ممالک کو نکال دیا جائے گا جس میں کولمبیا، ہیٹی، ایکواڈور، ڈومینیکن رپبلک، پیرو، پاناما اور وینزویلا شامل ہیں تاہم ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو 10 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

برطانوی وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث قائم کیا گیا ریڈ لسٹ کا نظام مکمل طور پر ختم نہیں کیا جائے گا، اگر مستقبل میں کورونا وائرس کی مزید نئی اقسام سامنے آئیں تو ان ممالک کو دوبارہ شامل کیا جا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل برطانیہ نے تقریباً 5 ماہ تک پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے بعد باہر نکال دیا تھا۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
برطانیہ کا مزید 7 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!