برصغیر کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 25ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

arez hassan
Share

Share This Post

or copy the link

برصغیر کی مشہور پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 25ویں برسی آج 13 اگست کو منائی جائے گی۔پرائیڈ آف پرفارمنس نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا۔

1980 میں نازیہ حسن صرف 15 سال کی عمر میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب انہوں نے مشہور بھارتی فلمساز فیروز خان کی فلم “قربانی” میں “آپ جیسی کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے” گایا۔

نازیہ حسن کا اکلوتا بیٹا کون ہے اور کیا کرتا ہے؟

نازیہ حسن نے پی ٹی وی کے کئی پروگرامز اور ٹی وی اشتہارات میں بھی کام کیا۔ نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی کو ایک نئی جہت دی۔ انہوں نے 80 کی دہائی میں موسیقی میں مغربی طرز کو متعارف کرایا جس نے ہندوستان، امریکہ، عرب امارات، لاطینی امریکہ سمیت پاکستان اور بیرون ملک کی نوجوان نسل میں وسیع پذیرائی حاصل کی۔ اسی وجہ سے نازیہ حسن کا شمار پاپ میوزک کے بانیوں میں ہوتا ہے۔

بلبل ایشیاء نازیہ حسن کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آج کل کے گلوکار بھی نازیہ حسن کے گانے دوبارہ گا کر شہرت حاصل کر رہے ہیں۔ نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو صرف 35 سال کی عمر میں لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ وہ کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھیں۔ نازیہ حسن کو پرائیڈ آف پرفارمنس، بہترین خاتون پلے بیک ایوارڈ، اور 15 گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

0
happy
Happy
1
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
برصغیر کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 25ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!