امریکی طیارے کے پہیے سے افغان شہری کی کچلی ہوئی لاش برآمد

featured
Share

Share This Post

or copy the link

واشنگٹن: کابل سے قطر جانے والے امریکی طیارے کے پہیے سے ایک افغان شہری کی بری طرح کچلی ہوئی لاش کی باقیات ملی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد ملک چھوڑنے کے خواہش مند ہزاروں شہری ایئرپورٹ پہنچ گئے تھے جن میں سے 650 مسافروں کو لیکر امریکا کا c-17 طیارہ قطر کے لیے روانہ ہوا تھا۔ جہاز جب پرواز بھر رہا تھا تو اسی وقت درجنوں شہری پہیے اور سامان رکھنے والے حصے سے چمٹ گئے تھے جن میں سے 3 طیارے کے فضا میں بلند ہوتے ہی نیچے گر کر ہلاک ہوگئے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق طیارے سے چمٹے شہریوں کی فضا سے زمین ہر گر کر ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 9 ہے جب کہ طیارے کے قطر میں لینڈنگ کے بعد ایک شہری کی لاش جہاز کے پہیے سے ملی ہے۔ امریکی فضائیہ نے افغان شہری کی لاش طیارے کے پہیے سے ملنے پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے جب کہ پرواز کے بعد جہاز سے گرنے والے شہریوں کی ہلاکتوں کی انکوائری کا بھی حکم دیا گیا ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
امریکی طیارے کے پہیے سے افغان شہری کی کچلی ہوئی لاش برآمد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!