اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ترنول میں چھاپہ، 50 گدھے اور 25 من گوشت برآمد، غیرملکی گرفتار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپے کے دوران 50 سے زائد گدھے اور 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرکے غیر ملکی شہری کوگرفتارکرلیا۔

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی موجودگی میں ترنول میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گدھے کا گوشت اور درجنوں گدھے برآمد کرلیے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوان مجموعی طور پر 25 من گدھے کا گوشت اور50 سے زائد گدھے برآمد کیے گئے جبکہ موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے کہ گوشت کن کن علاقوں میں سپلائی کیا گیا ہے جبکہ گوشت کو غیر ملکی شہریوں کے کھانے کے لیے استعمال کرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔

فوڈ اتھارٹی نے لوث افراد کے خلاف فی الفور اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا جبکہ گوشت کو تلف کردیاگیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ترنول میں چھاپہ، 50 گدھے اور 25 من گوشت برآمد، غیرملکی گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!