dead body

منڈی بہائوالدین: کرپٹو کرنسی تنازعہ پر نوجوان قتل، ماں صدمہ سے چل بسی

منڈی بہائوالدین کے علاقہ مانگٹ میں ڈیجیٹل کرنسی، پٹو کرنسی تنازعہ پر دوست نے دوست کو قتل کر دیا، ماں صدمہ سے چل بسی

منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30 نومبر 2022) لین دین کے تنازعہ پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول کی والدہ بھی صدمے سے چل بسی، بتایا گیا کہ مانگٹ کے رہائشی شاہد فاروق کا ملزم سے کرپٹو کرنسی کے لین دین کے معاملہ پر تنازعہ چل رہا تھا.

مقتول کے رقم کے مطالبے پر ملزم نے اسے گھر بلا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور لاش کو کمرے میں چھپا دیا بعد میں خود لواحقین کے ساتھ مل کر مقتول کی تلاش کا ڈرامہ رچاتا رہا ، راز فاش ہونے پر ملزم فرار ہوگیا مقتول کی والدہ بھی صدمے سے انتقال کر گئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتار ی کیلئے چھاپےمارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں