sabzi mandi

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی پھالیہ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی پھالیہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سبزی اور فروٹ کے مختلف سٹالوں پر سبزی و فروٹ کی بو لی/نیلا می کے عمل کاجائز ہ لیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29نومبر 2022) اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے کہا کہ منڈی میں شفاف بو لی کے پراسیس کو یقینی بنا یا جا ئے اور کسی بھی آئٹم کو بو لی /نیلا می کے بغیر مارکیٹ میں فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے ۔انہوں نے آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں، بصورت دیگر ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو قانون شکنی پر سزا بھگتنا پڑے گی۔

آج کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے اعلیٰ معیار کی سبزیاں اور پھل مناسب قیمتوں پر مہیا کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کیا گیا ہے جو باقاعدگی سے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا ہمارے فرائض میں شامل ہے اور اس ضمن میں مصنوعی مہنگائی اور اشیاءکے ریٹس میں بلاوجہ اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں