نوجوان نے سرعام فرانسیسی صدر کو تھپڑ جڑ دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پیرس: فرانس میں صدر ایمانوئیل میکرون کو ایک نوجوان نے سب کے سامنے زور دار تھپڑ رسید کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون وبا میں کمی کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے پر جنوب مشرقی علاقے ڈروم کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ریستورانوں کے مالکان اور طلبا سے ملاقات کی تھی۔

ایمانوئیل میکرون جیسے ہی ایک عمارت سے باہر نکلے تو سامنے موجود افراد نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا جس پر صدر نے آگے بڑھتے ہوئے ٹی شرٹ پہنے اور ماسک لگائے نوجوان سے ہاتھ ملایا۔ نوجوان نے ہاتھ ملاتے ہی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر تھپڑ جڑ دیا۔ صدر اس اچانک حملے سے گھبرا گئے اور حواس باختہ ہوگئے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے فوراً صدر کو نوجوان سے دور کیا۔ اس دوران وہ نوجوان میکرون اور ان کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگاتا رہا۔ پولیس نے صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ مارنے کے جرم میں دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تفتیشی عمل جاری ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نوجوان نے سرعام فرانسیسی صدر کو تھپڑ جڑ دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!