ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں ہفتہ وار اضافہ

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی خوردہ قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق، 8 اگست 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط خوردہ قیمت 1500 روپے ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.21 فیصد زیادہ ہے۔

زیر جائزہ مدت کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط خوردہ قیمت 1،497 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط پرچون قیمت 1،381 روپے ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.01 فیصد زیادہ ہے۔

پاکستان میں سیمنٹ کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہو گیا

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1،537، راولپنڈی 1،513، گوجرانوالہ 1،520، سیالکوٹ 1،530، لاہور 1،550، فیصل آباد 1،460، سرگودھا 1،450، ملتان 1،457، بہاولپور 1،480، پشاور 1،500 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1،500 روپے ریکارڈکی گئی ۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط پرچون قیمت 1،338، حیدرآباد 1،325، سکھر 1،450، لاڑکانہ 1،400، کوئٹہ 1،430 اور خضدار میں فی بوری سیمنٹ کی اوسط پرچون قیمت 1،343 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں