اسسٹنٹ کمشنر ملکوال کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملکوال کا دورہ

THQ Hospital malakwal
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال رمیز ظفر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملکوال کا اچانک دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا.

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 06دسمبر 2022) انہوں نے سٹاف حاضری رجسٹرسمیت ڈیوٹی روسٹر کو چیک کیا اور معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو، ڈاکٹر صاحبان اور طبی عملہ بھی موجود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈزاور صفائی ستھرائی کے علاوہ دیگر شعبوں کا بھی بغورمعائنہ کیا،انہوں نے صفائی ستھرائی اور دیگرز اموز کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مریضوں سے حال احوال دریافت کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بھی استفسار کیا اور مثبت جوابات ملنے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ جو ادویات ہسپتال میں دستیاب ہیں وہ مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے فوری مہیا کی جائیں اور اس میں کوتاہی نا قابل قبول ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے،ضلعی انتظامیہ کی سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہم کردہ سہولیات کی دستیابی پر کڑی نظر مرکوز ہے تا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری رہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسسٹنٹ کمشنر ملکوال کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملکوال کا دورہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!