دنیا بھر میں پاکستانی شہری اب 32 ممالک میں ویزا فری یا ویزہ آن ارائیول رسائی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں کیونکہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔
بین الاقوامی رینکنگ پلیٹ فارم “ہینلے اینڈ پارٹنرز” کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ اس وقت 100ویں نمبر پر ہے، جو 2021 میں 113ویں نمبر پر تھا۔ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں اور بین الاقوامی تعلقات میں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔
امریکہ نے غیر ملکیوں کے سٹوڈنٹ ویزے پر عائد پابندی ختم کر دی
تازہ ترین پیشرفت میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس معاہدے کے بعد ایسے افراد کو سفر سے قبل ویزے کے لیے درکار رسمی کارروائیوں سے نجات مل جائے گی جس سے سفارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔