US Consul General Lahore William visited Mandi Bahauddin

امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم نے منڈی بہاوالدین کا دورہ کیا

امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے مکانیول نے اپنے دورہ منڈی بہاوالدین کے دوران ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں سے ملاقات کی۔ ڈی سی آفس آمد پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں خوش آمدید کہا ، ملاقات میں ضلع منڈی بہاوالدین میں ترقیاتی، تجارتی، ثقافتی سرگرمیوں اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر اظہار خیال کیا گیا۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18 جنوری 2023) ڈپٹی کمشنر نے ضلع منڈی بہاوالدین کی جغرافیائی ، معاشی اور سیاسی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے میکانیول نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ دوستانہ تعلقات پچھلے 75 سال سے چلتے آ رہے ہیں ، ان 75 سالوں کے دوران ایک چیز جو مستقل رہی ہے وہ ہماری حکومتوں اور عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات ہیں۔

امریکی قونصل جنرل میکانیول نے کہا کہ میں نے منڈی بہاوالدین میں جو مہمان نوازی اور جوش و خروش پایا ہے وہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کی ایک بہترین علامت ہے ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے باہمی رابطے جاری رکھیں گے۔ صحت، تعلیم اور معاشی ترقی پاکستان کے بڑے چیلنجز ہیں۔

ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکہ پاکستان کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے امریکی قونصل جنرل کواعزازی شیلڈ اور شال بھی پیش کی۔اس موقع پرپولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف کیتھلین گیبلسکو،پولیٹیکل ایڈوائزر دائم علی، ڈی پی او انور سعید کنگرا، اے ڈی سی آر ملک عباس ذوالقرنین اعوان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں