mohtasib punjab

محتسب پنجاب نے درخواست گزاروں کے 1 کروڑ 36 لاکھ کے زائد واجبات ادا

صوبائی محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر) کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن، چیف انجینئر سینٹرل زون، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب، ریسکیو 1122 سروسز پنجاب، چیئرمین ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے 13 درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1 کروڑ 36 لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23اپریل 2024) مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 13 درخواست گزار افراد نے درخواست گزاری کہ وہ فیملی پنشن، ماہانہ امداد اور زیر التواء واجبات حاصل کرنے کیلئے متعدد بار اپنے متعلقہ ادارے سے رابطہ کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہے۔ لہٰذا محتسب پنجاب سے زیر التواء واجبات جاری کروائے جانے کی استدعا ہے۔

اس ضمن میں محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر) نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے کہ سائلین کو جلد از جلد ان کے زیر التواء واجبات ادا کئے جائیں، حسب الحکم ادارہ کی جانب سے سائلین کو ان کے زیر التواء واجبات کی درخواستوں میں ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درخواست گزارافراد نے اپنی شکایات کے حل کیلئے موثر کردار کرنے پر محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر) کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں