حضرت نوشو پاک کے عرس کی تقریبات 27 سے 29 جون تک جاری رہیں گی

Darbar Hazrat Nusho Pak
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 20جون 2024 ) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے رنمل شریف میں حضرت نوشو پاک رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دربار کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ حضرت نوشو پاک رحمتہ اللہ علیہ کی عرس تقریبات 27 سے 29 جون تک جاری رہیں گی۔ عرس مبارک میں پنجاب بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین شریک ہوں گے۔

جن کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ احاطہ دربار میں اور داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ، سی سی ٹی وی کیمرے، بڑی سرچ لائٹس لگائی جائیں گی اور زائرین کی سہولیات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو بھی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ حضرت نوشو پاک رحمتہ اللہ علیہ سمیت تمام بزرگان دین نے امن و آتشی کا درس دیا۔ بنیادی طور پر تصوف امن و سلامتی اور انسان دوستی کا وہ واحد راستہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر انسان کامیابی کی راہ پر گامزن ہو جاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ درگاہ کی خوبصورتی کیلئے صفائی ستھرائی سمیت ٹریفک کے بہترین انتظامات ہونے چاہیئں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حضرت نوشو پاک کے عرس کی تقریبات 27 سے 29 جون تک جاری رہیں گی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!