شہر کے معروف پلازہ ربی سنٹر میں چوری کی وارداتیں معمول. دو ماہ میں دوسری دفعہ دفاتر کے اے سی آوٹر کی تاریں کاٹ لی گئیں
منڈی بہاوالدین(سٹاف رپورٹر) شہر کے معروف پلازہ ربی سنٹر میں چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں۔ نامعلوم چور پلازہ کی چھت پر دکانداروں کے لگے اے سی آوٹرز کی تاریں کاٹ کر لے گئے۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی نامعلوم چور اے سی آوٹرز کی تاریں کاٹ کر لے گئے تھے ۔
اس سے قبل بھی پلازہ میں چوری واداتوں ہوچکی ہیں مگر پلازہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی حفاظتی اقدام نہیں کیا گیا ہے ۔جسکی وجہ دکانداران اور دفاتر مالکان میں تشویش پائی جاتی ہے ۔
