عمرہ کے خواہشمند ہوشیار! سعودی حکومت کی نئی سخت پالیسی پر عمل درآمد

makka
Share

Share This Post

or copy the link

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے عمرہ سیزن سے بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزے اسی وقت جاری کیے جائیں گے جب ان کی رہائش کی بکنگ “نسک مسار” ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہوگی۔

یہ فیصلہ 10 جون 2025 (14 ذی الحجہ 1446ھ) سے نافذ العمل ہے۔ اس کے تحت تمام عمرہ خدمات فراہم کرنے والے اداروں، کمپنیوں اور بین الاقوامی ایجنٹوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ حجاج کے لیے صرف ان ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کریں جو وزارت سیاحت کے لائسنس یافتہ ہیں اور اس کی مکمل تفصیلات “نسک مسار” پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کریں۔

وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ جو ادارے اس فیصلے پر عمل نہیں کریں گے انہیں ویزا میں تاخیر یا ریگولیٹری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ پالیسی سعودی عرب کے وژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد مذہبی سیاحت کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کی خدمات کے ساتھ ترقی دینا ہے۔

“نسک مسار” پلیٹ فارم اب عازمین کے لیے عمرہ خدمات کا مرکزی ڈیجیٹل گیٹ وے بن گیا ہے، جہاں سے وہ نہ صرف ویزا اور رہائش کی بکنگ کر سکتے ہیں بلکہ مختلف زبانوں میں تعلیمی رہنمائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

1
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عمرہ کے خواہشمند ہوشیار! سعودی حکومت کی نئی سخت پالیسی پر عمل درآمد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!