Corruption cases in Mandi Bahauddin, police raid Omar Ayub's house

عمر ایوب کی افضال احمد گوندل بھلو کی ہمشیرہ کی شادی کی تقریب میں شرکت

پوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ بیساکھیوں پر بننے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی. کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوچکی ہیں. پیٹرول ڈیزل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ابھی مزید اضافہ ہوگا. عمران خان واحدلیڈر ہیں جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں ضمنی الیکشن میں حکومت کی رگنگ کے باوجود ہم سیٹیں جیتیں گے۔

منڈی بہاؤالدین(نامہ نگار) ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاؤالدین میں افضال احمد گوندل بھلو آف فرانس کی ہمشیرہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا. انہوں کہا کہ پاک افغان بارڈر پر ہمارے چھ جماعتوں کے الائنس نے تاریخی جلسہ کیا. بلوچستان، سندھ سمیت ملک بھر میں جلسے کریں گے.

ان کا کہنا تھا کہ وہ چیلنج کرتے ہیں کہ حکومتی پارٹیاں بلوچستان میں کہیں بھی ایک جلسہ کرکے دکھا دیں۔ عمر ایوب کا کہنا تھا ساری دنیا کو معلوم ہے کہ مینڈیٹ چرایا گیا ہے. الیکشن کمیشن نے جو کچھ کیا ہے. اس کی قیمت پاکستان کو ادا کرنی پڑے گی. انہوں نے گندم پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوز اور مڈل مین اربوں روپے کمائیں گے. سولہ روپے کی روٹی اور بیس روپے کا نان بھی عوام کو کہیں نہیں مل رہا.

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھا کر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے. پیٹرولیم منسٹر نے اسمبلی فلور پر غلط بیانی کی ہے. پیٹرول ڈیزل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ابھی مزید اضافہ ہوگا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں چل رہی. آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہیں. سائفر کیس ریت کا ٹیلہ، عدت کیس بوگس، توشہ خانہ کیس بھی ختم ہو جائے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری ٹین پرسنٹ نہیں، مسٹر ہندرڈ پرسنٹ ہیں، کٹہرے میں توآصف زرداری اور نواز شریف کو ہونا چاہئے تھا، آصف زرداری تو قومی اسمبلی میں تقریر بھی صحیح طرح نہیں کرسکے تھے

اپنا تبصرہ لکھیں