dr hassan nawaz ranjha

چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر حسن نواز رانجھا کا غریب، نادار اور مستحق مریض بچوں کا علاج معالجہ

کنسلٹنٹ چائلڈ سپیشلسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر حسن نواز رانجھا کا غریب، نادار اور مستحق مریض بچوں کا علاج معالجہ، فری علاج معالجہ کا مقصد صحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ آگاہی فراہم کرنا ہے

کنسلٹنٹ چائلڈ سپیشلسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر حسن نواز رانجھا نے نیو رسول روڈ نزد قینچی موڑ، حسن سٹریٹ میں قائم لائف کیئر کلینک پر غریب، نادار اور مستحق مریض بچوں کا علاج معالجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدمت خلق ان کا مشن ہے جنہیں وہ ہر طرح سے نبھانے کی پوری کوشش کرتے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مسیحا ہوتے ہیں، جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا اور انسانیت کی خدمت کے جزبے سے ہی وہ اس فیلڈ میں آئے ہیں، ان کی ہمیشہ سے یہی کوشش ہوتی ہے کہ مریض بچوں کے ساتھ ہمیشہ محبت اور شفقت والا رویہ اپنایا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے بچوں کی آدھی بیماری فوری ختم ہو جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کلینک پر ایمرجنسی، لیبارٹری، او پی ڈی اور ای سی جی کی سہولت موجود ہے۔ ان کا کہنا مزید تھا کہ کلینک پر غریب، نادار اور مستحق مریض بچوں کےفری علاج معالجہ کا مقصد صحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے مفت آگاہی فراہم کرنا ہے جوکہ انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں