منڈی بہاؤالدین سول ڈیفنس آفس رینجر کالونی میں اہلکاروں اور رضاکاروں کو ٹریننگ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جنگی حالات سے نمٹنے اور ابتدائی طبی امداد کی فوری فراہمی کے حوالے سے ضلع منڈی بہاءالدین میں ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفس رینجر کالونی منڈی بہاوالدین میں تنظیم شہری دفاع کے عہدیداران اور رضاکاران کو باقاعدہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا

جس میں رضاکاران کو سول ڈیفنس آفیسر منڈی بہاوالدین معظم سلطان کی نگرانی میں تربیتی مشقیں کروائی گئیں۔ ان مشقوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کا بنیادی مقصد موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہوائی حملے یا دیگر ہنگامی حالات میں محفوظ پناہ گاہوں کی طرف بروقت انخلاء، فوری ردعمل، ابتدائی طبی امداد، فائر فائٹنگ، سرچنگ اور ریسکیو سمیت مربوط حکمت عملی سے نمٹنے کے حوالے سے تربیت فراہم کرنا تھا۔

اس طرح کی تربیتی مشقوں کے لیے سول ڈیفنس کا عملہ عوام الناس کی حرمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین سول ڈیفنس آفس رینجر کالونی میں اہلکاروں اور رضاکاروں کو ٹریننگ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!