وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلع بھر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30جولائی 2024) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 عمران خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلع بھر میں پچھلے ایک ماہ کے دوران ہونے والے حادثات کی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایاکہ ماہ جون کے دوران ضلع بھر میں کل 540 ٹریفک حادثات ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ان حادثات کے ہونے کی نمایاں وجوہات ٹریفک قوانین کی لاعلمی اور ان پر عمل پیرا نہ ہونا ، کم عمر افراد کا موٹر سائیکل چلانا، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، تیز رفتاری وغیرہ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہناتھا کہ والدین میں اس بات کی آگاہی پیدا کی جائے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی کی ڈرائیونگ نہ کرنے دیں۔
انہوں نے انسپکٹر ٹریفک پولیس کو موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ نہ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی۔ سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم نے گوجرہ ہیڈ فقیریاں اڈہ ویگن سٹینڈ سالانہ بنیاد پر پاس ہونے کے متعلق رپورٹ پیش کی، جس کی ڈپٹی کمشنر نے منظوری دے دی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ حکومتی ہدایت کے مطابق اڈہ جات پر مسافروں کے لئے ایس او پیز کے مطابق تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔