school timing notification 2022

موسم سرما کی آمد؛تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

موسم سرما کی آمد، 15 اکتوبر سے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا.

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 11 اکتوبر 2022) تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمدکے ساتھ 15 اکتوبر سے پنجاب بھر کے تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اکتوبر سے صوبہ بھر کے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے.

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بوائزسکول صبح ساڑھے 8بجے لگے گے اور چھٹی دوپہر 2بجے ہوگی جبکہ جمعہ کے روز بوائز سکولوں میں 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔ گرلز سکول بوائز سکول سے 15منٹ پہلےلگا کریں گے اور گرلز سکولوں میں دوپہر 1بج کر 45منٹ پر چھٹی ہوا کرے گی ۔سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں