محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات (شام/رات) کومغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث 28 (شام/رات)سے30 ستمبرکے دوران چترال، دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے.
28 (رات) اور29 ستمبر کے روز کوہاٹ،پشاور، مردان، صوابی ،نوشہرہ، ہری پور، کرم،وزرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال،جہلم ،میانوالی، سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور اورشیخوپورہ میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ سے بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے.
اس دوران ژوب، بارکھان، لیہ،بھکر، ڈیرہ غازی خان، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے.