منڈی بہاؤالدین سمیت بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعے کو اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، شانگلہ، بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، لیہ، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ جبکہ چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 22 اور 23 ستمبر کو تیز بارش سے لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 22 سے 24 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کے باعث مری، گلگت، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ جبکہ دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں