ڈالر مہنگا ہونے پر بجلی کی فی یونٹ قیمت 40 روپے تک جانے کا امکان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد ( تازہ ترین ۔ 20 جولائی 2022ء ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 40 روپے تک جانے کا امکان ظاہر کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں سماعت ہوئی ، جہاں نیپرا حکام نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے مزید مہنگی بجلی کا باعث بن سکتی ہے، تمام ٹیکسز سمیت فی یونٹ بجلی اس وقت 27 روپے سے زائد میں پڑ رہی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے کے بعد فی یونٹ بجلی ٹیکسوں سمیت 40 روپے تک جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم جہلم پروجیکٹ بند، انتظامیہ فالٹ تلاش کرنے میں ناکام

نیپرا حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جبکہ یکم اگست سے مزید فی یونٹ ساڑھے 3 روپے اضافے کی درخواست ہے اور اکتوبر کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید 91 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس موقع پر حکام پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت رواں مالی سال بجلی صارفین کو 223 ارب روپے سبسڈی دے گی، 50 فیصد سے زائد چھوٹے بجلی صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں ہو گی۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ نیپرا نے بجلی ٹیرف کا تعین 200 روپے فی ڈالر ایکسچینج پر نکالا تھا اور اس وقت ڈالر 226 روپے پر پہنچ چکا ہے ،

نیپرا نے تو ٹیرف منظوری دینی ہے، کس کو کتنی سبسڈی دینی ہے یہ تو وفاقی حکومت کا کام ہے، نیپرا نے کوئی الیکشن نہیں لڑنا ، نیپرا نے تو درخواست پر فیصلہ کرنا ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے عین عید سے 2 روز قبل عوام کو بجلی مہنگی کرنے کا تحفہ دیا تھا ، نیپرا نے اس وقت بجلی 1روپے 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کی جس کا نوٹیفکیشن جاری کریا گیا ،

نیپرا کے مطابق اضافہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا ، اضافے کا بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا بجلی صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کیلئے کی جائے گی جب کہ قیمت کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈالر مہنگا ہونے پر بجلی کی فی یونٹ قیمت 40 روپے تک جانے کا امکان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!