گمشدہ بچی کا ڈراپ سین۔ تشدد کے بعد گم ہونے والی بچی کی والدہ کو ڈھونڈ لیا گیا۔
منڈی بہاؤالدین ریلوے روڈ پہ ملنے والی بچی کی ماں کو میڈم نائلہ راجہ نے ڈھونڈ لیا۔ ان کے مطابق اسکی ماں کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جس وجہ سے اس نے بچی پر تشدد بھی کیا اور اسے روڈ پر چھوڑ دیا۔
مزید میڈم نائلہ نے بتایا کہ بچی اور اسکی والدہ جلال پور جٹہ سے آئے ہیں اور ان کے وارثوں کو اطلاع کر دی گئی ہے۔ تمام دوست احباب کا شکریہ جنہوں نے بچی کی پوسٹ شئیر کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر 1 بچی کی تصویر وائرل تھی جس میں لکھا تھا کہ بچی کی والدہ بچی کو تشدد کے بعد جان بوجھ کر سڑک پر چھوڑ کر چلی گئی ہے. تصویر سوشل میڈیا پر شئیر ہونے کے بعد کئی اداروں اور کئی افراد نے بچی کو اپنانے اور اسکی پرورش کرنے کا کہا.
ماشاءاللہ
بہت اچھا کام کیا