بدبخت بیٹے کے تھپڑ سے ماں زندگی کی بازی ہار گئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

دہلی: بھارت میں بدبخت بیٹے کے تھپڑ سے اس کی 76 سالہ ماں زندگی کی بازی ہار گئی۔

انسان کی حرص وہوس ہمیشہ اس کا خون سفید کردیتی ہے جس کے باعث انسان خونی رشتوں کو پامال کرنے سے بھی نہیں کتراتا اور ایسے واقعات سے تاریخ بھری پڑی ہے۔ اب ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست دہلی کے علاقے دوارکا میں بدبخت بیٹے نے اپنی ضعیف ماں کو تھپڑ رسید کیا جس کے نتیجے میں وہ نیچے گرگئی تاہم انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنی ماں کے ساتھ ایک گیٹ کے باہر کھڑا ہے جہاں اس کے ساتھ ایک اور خاتون (ممکنہ طور پر اس کی اہلیہ) بھی موجود ہیں۔ وہ شخص مسلسل دروازہ بجارہا ہے اور ساتھ میں اپنی والدہ سے کسی موضوع پر بحث بھی کررہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص ماں کے ساتھ بحث کے دوران اچانک غصے میں آکر اپنی والدہ کو تھپڑ رسید کردیتا ہے اس دوران اس کی اہلیہ اس کو روکنے کی کوشش بھی کرتی ہے تاہم ضعیف والدہ اپنے بیٹے کے تھپڑ سے نیچے گرجاتی ہے اور وہ خاتون انہیں اٹھانے کی ناکام کوشش کرتی ہیں۔ بعد ازاں ضعیف خاتون کو اسپتال پہنچایا جاتا ہے تاہم وہ زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بدبخت بیٹے کے تھپڑ سے ماں زندگی کی بازی ہار گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!