محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کراچی میں 7 سے 8 جولائی کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

مغربی ہوائیں 3 جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جب کہ 3 سے 8 جولائی تک اسلام آباد، گلیات اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ مری، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز بارش ہو سکتی ہے۔

ملک کے 3 بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

چترال، سوات، مانسہرہ، کوہاٹ، کوہستان، ایبٹ آباد میں بھی بارش ہوگی۔ ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ کرم بنوں میں بارش کا امکان ہے۔ لکی مروت، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بارش ہوگی۔ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

بارکھان، لورا لائی، سبی، نصیر آباد میں 5 سے 8 جولائی تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قلات، خضدار، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، راجن پور میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی اور حیدرآباد میں 7 سے 8 جولائی کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جب کہ 7 سے 8 جولائی تک جیکب آباد، سکھر، گھوٹکی میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بے نظیر آباد، لاڑکانہ، مٹھی، چھور، پڈعیدن، نگرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپورخاص، دادو میں بارش کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بعض شہروں میں بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں شہری طغیانی کا خدشہ ہے۔ مری، گلات، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!