حکومت نے کھاد ڈیلرز،یٹیلرز کے لئے لائسنس کا حصول لازمی قرار دے دیا

digital fertilizer
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ( توسیع) کی زیر صدارت ڈیجیٹل گرداوری کی بنیاد پر کھادوں کی فراہمی کے سلسلہ میں تحصیل منڈی بہائوالدین اور ملکوال کے کھاد ڈیلرز ،سب ڈیلرز وریٹیلرز کے لیے ڈسٹرکٹ زراعت ٹریننگ ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پھالیہ عارف ندیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع منڈی بہاوالدین محمد افضل، کھاد ڈیلرزسمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 28جولائی2022 ) زراعت آفیسر منڈی بہاوالدین ڈاکٹر ایاز احمد نے ڈیلرز کو ملٹی میڈیا کے ذریعے تما م طریقہ کار کے متعلق مفصل لیکچر دیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال کا کہنا تھاکہ اس ٹریننگ کا مقصد کاشکاروں کو گرداوری کی بنیاد پر الیکٹرانک طریقہ کے تحت کھادوں کی تقسیم کے طریقہ کار کے متعلق آگاہی دینا تھا تاکہ اصل کاشتکار کو اس کی مطلوبہ مقدار میں کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور غیر کاشتکار جو ناجائز طور پر کھاد خرید کر بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہوتے ہیں ان کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو شفاف طریقے سے کھادوں کی تقسیم کو یقینی بناتے ہوئے ان کے استحصال کو روکنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام ڈیلرز حضرات محکمہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس الیکٹرانک طریقہ کار ( ای۔ فرٹیلائزر ڈسٹریبیوشن سسٹم ) کے ذریعے ہی کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کھاد ڈیلرز، سب ڈیلرز و ریٹیلرز کے لئے محکمہ زراعت حکومت پنجاب سے لائسنس کا حصول لازمی قرار دے دیا ہے۔اس سلسلہ میں پرویژ نل رجسٹریشن برائے کھاد لائسنس کے لئے درخواستیں مجوزہ فارم پر دفاتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت( توسیع) منڈی بہاوالدین، پھالیہ اور ملکوال میں 30 جولائی 2022 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

خواشمند کھاد ڈیلرز، سب ڈیلرز و ریٹیلرز حضرات درخواست فارم کے ساتھ میٹرک کی تصدیق شدہ سند، شناختی کارڈ، مجوزہ بیان حلفی، دکان کا ملکیتی ثبوت یا کرایہ نامہ، مجوزہ نقشہ گودام و دوکان اور 4 عدد پاسپورٹ سائز رنگین تصاویر مقررہ تاریخ تک محکمہ زراعت (توسیع) کے دفتر میں جمع کروائیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حکومت نے کھاد ڈیلرز،یٹیلرز کے لئے لائسنس کا حصول لازمی قرار دے دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!