دلہن نے ’پُش اپس‘ لگا کر سب کو حیران کردیا،سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

نئی دہلی ( تازہ ترین ۔ 03 اگست 2021ء ) بھارت میں شادیوں کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔آپ نے بھی شادیوں میں دلہا دلہن کو رقص کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن کوئی دلہن شادی کے لباس میں ورزش کرسکتی ہے ایسا کبھی نہیں سنا یا دیکھا ہوگا جی ہاں بھارت میں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن نے پُش اپس لگا کر سب کو حیران کردیا۔

View this post on Instagram

A post shared by aana arora (@aan4490)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن بھاری بھرکم لہنگا پہنے پش اپس لگاتی دکھائی دے رہی ہے یہی نہیں دلہن نے زیورات بھی پہن رکھے ہیں۔دلہن کی ویڈیو شادی سے کچھ لمحے پہلے لی گئی، ویڈیو کو آنا اروڑہ نامی صارف نے انسٹاگرام پر شیئر کیا جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بھاری لہنگا پہن کر ورزش کرنا واقعی مشکل ہے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ دلہن کو پش اپس لگانے کے لیے یہی وقت ملا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں شادی کے موقعہ پر دولہن کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اس نے گاڑی کا اسٹیرنگ سنبھال رکھا تھا.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا ڈرائیور کی برابر والی سیٹ پر بیٹھا ہے جب کہ دلہن بغیر اپنے لہنگے کی پرواہ کیے بہترین انداز میں ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان ہے۔وائرل کلپ میں دلہے کی جانب سے دلہن کو ہدایات بھی دی جارہی ہیں جس کے بعد لڑکی مہارت سے گاڑی چلا کر اپنے سسرال کی طرف جارہی ہے۔ویڈیو میں بھارت کی روایتی رسم و رواج کے برعکس دلہن کا یہ انداز صارفین کو بے حد پسند آیا۔ صارفین کی جانب سے لڑکی سمیت لڑکے اور اس کے گھر والوں کی بھی تعریف کی گئی جنہیں ویڈیو میں تالیاں بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
دلہن نے ’پُش اپس‘ لگا کر سب کو حیران کردیا،سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!