پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد کو مضبوط بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں، طارق وڑائچ

chaudhary Tariq Warraich mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین وزیراعلی پنجاب کے سیاسی مشیر چوہدری طارق وڑائچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چویدری پرویز الہی کی قیادت میں امپورٹڈ حکومت سے نجات تک جدوجہد جاتی رہے گی، پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد کو مضبوط بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 17 نومبر 2022) منڈی بہاءالدین میں اپنے استقبال کے موقع پر آبائی گاؤں شہیدانوالی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی مشیر چوہدری طارق وڑائچ کا کہنا تھا کہ ضلع میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی جدوجہد سے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے، ان کی تکمیل سے ضلع منڈی بہاءالدین میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا.

انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کو ڈویژن بنا کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا جس سے عوام کو گھر کہ دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی ہوئی ہے، چوہدری شفقت بلال وڑائچ نے کہا کہ طارق وڑائچ کا وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونا اس علاقہ کیلئے ایک اعزاز ہے، انکے سیاسی گھرانہ کی خدمات سے علاقہ کے عوام بخوبی آگاہ ہیں، اس موقع پر دیگر معززین نے بھی خطاب کیا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد کو مضبوط بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں، طارق وڑائچ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!