Tag: US Consul General

  • امریکہ اور پاکستان کے درمیان عوامی رابطے کو مضبوط بنانے کیلئے لاہور میں امریکی قونصل جنرل منڈی بہائوالدین پہنچ گئے

    امریکہ اور پاکستان کے درمیان عوامی رابطے کو مضبوط بنانے کیلئے لاہور میں امریکی قونصل جنرل منڈی بہائوالدین پہنچ گئے

    لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور امریکہ کے درمیان عوامی رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے پنجاب بھر کے 41 اضلاع کے دورے کی مہم کے سلسلے میں لاہور میں امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول نے منڈی بہائوالدین کا بھی دورہ کیا ، یہاں صدر گیٹ کے جائزے کے علاوہ شجر کاری مہم میں بھی حصہ لیا۔

    امریکہ پرائیویٹ سیکٹر کی ٹریڈ اور سرمایہ کاری کو وسعت دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مضبوط کرنے کی حمایت کرتا ہے اور گرین الائنس جیسے اقدامات کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلیوں سے مل کر نمٹنا چاہتا ہے ۔امریکہ پاکستان گرین الائنس زراعت، توانائی، پانی اور دیگر ماحولیاتی مسائل سے متعلق مشترکہ چیلنجوں سے نمٹتا اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم نے منڈی بہاوالدین کا دورہ کیا

    قونصل جنرل مکانیول نے سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے رہنماؤں، منڈی بہاؤالدین چیمبر آف کامرس کے اراکین اور چھوٹی صنعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے امریکی حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے شاہ تاج شوگر ملز، رسول بیراج اور یونیورسٹی آف گجرات منڈی بہاؤالدین سب کیمپس کا بھی دورہ کیا۔

    تین روزہ دورے کے بعد لاہور میں امریکی قونصل جنرل کا کہناتھاکہ “یہ سفر ایک بہترین تجربہ تھا، مجھے ضلع میں ہونیوالی ڈیویلپمنٹ، تعلیمی اداروں اور نجی شعبے کے ساتھ امریکی حکومت کے تعاون سے ایک مضبوط، خوشحال اور پرامن پاکستان کی تعمیر میں مدد کے لیے مواقع ملے ہیں۔

  • امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم نے منڈی بہاوالدین کا دورہ کیا

    امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم نے منڈی بہاوالدین کا دورہ کیا

    امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے مکانیول نے اپنے دورہ منڈی بہاوالدین کے دوران ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں سے ملاقات کی۔ ڈی سی آفس آمد پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں خوش آمدید کہا ، ملاقات میں ضلع منڈی بہاوالدین میں ترقیاتی، تجارتی، ثقافتی سرگرمیوں اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر اظہار خیال کیا گیا۔

    منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18 جنوری 2023) ڈپٹی کمشنر نے ضلع منڈی بہاوالدین کی جغرافیائی ، معاشی اور سیاسی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے میکانیول نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ دوستانہ تعلقات پچھلے 75 سال سے چلتے آ رہے ہیں ، ان 75 سالوں کے دوران ایک چیز جو مستقل رہی ہے وہ ہماری حکومتوں اور عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات ہیں۔

    امریکی قونصل جنرل میکانیول نے کہا کہ میں نے منڈی بہاوالدین میں جو مہمان نوازی اور جوش و خروش پایا ہے وہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کی ایک بہترین علامت ہے ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے باہمی رابطے جاری رکھیں گے۔ صحت، تعلیم اور معاشی ترقی پاکستان کے بڑے چیلنجز ہیں۔

    ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکہ پاکستان کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے امریکی قونصل جنرل کواعزازی شیلڈ اور شال بھی پیش کی۔اس موقع پرپولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف کیتھلین گیبلسکو،پولیٹیکل ایڈوائزر دائم علی، ڈی پی او انور سعید کنگرا، اے ڈی سی آر ملک عباس ذوالقرنین اعوان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔