Tag: electricity thieves

  • جنوری میں منڈی بہاؤالدین سرکل سے 67 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    جنوری میں منڈی بہاؤالدین سرکل سے 67 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    گوجرانوالہ: گیپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔گزشتہ ماہ جنوری کے مہینے میں ریجن بھر سے کل 683 بجلی چور پکڑے گئے۔بجلی چوروں کو 3 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا اور ان تمام کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی درخواستیں دی گئیں۔

    جنوری کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں سٹی سرکل سے 158، کینٹ سرکل سے 168، گجرات سرکل سے 54، سیالکوٹ سرکل سے 133، نارووال سرکل سے 103 اور منڈی بہاؤالدین سے 67 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے.

    گیپکو کی جانب سے 9 لاکھ 36 ہزار سے زائد یونٹس کے 3 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بلز جاری کیے گئے۔ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے بتایا کہ اب تک پکڑے گئے بجلی چوروں میں 4،624 گھریلو، 174 کمرشل، 173 زرعی اور 36 صنعتی صارفین شامل ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والے بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی چور کے خاتمے تک ریجن بھر میں دن رات آپریشن جاری رہے گا۔

  • منڈی بہاؤالدین سے مزید 13 بجلی چور پکڑے گئے

    منڈی بہاؤالدین سے مزید 13 بجلی چور پکڑے گئے

    گیپکو سرکل منڈی بہاؤالدین میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور مزید 13 بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔ منڈی بہاؤالدین میں بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران 7 ستمبر سے اب تک پکڑے گئے۔

    بجلی چوروں کی مجموعی تعداد 559 ہوگئی جن سے 4 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔ بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے اور بجلی کے کنکشن بھی منقطع کر دیے گئے۔ کریک ڈاؤن کا یہ سلسلہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

  • منڈی بہاؤالدین سرکل سے مزید 292 بجلی چور پکڑے گئے

    منڈی بہاؤالدین سرکل سے مزید 292 بجلی چور پکڑے گئے

    گیپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور مزید 41 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی مجموعی تعداد 2148 ہو گئی، 2073 کے خلاف مقدمہ درج. بجلی چوروں کو 18 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے

    گیپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤں 44 ویں روز بھی جاری رہا۔ 7 ستمبر سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیوں کے نتیجہ میں اب تک سٹی سرکل سے 505، کینٹ سرکل سے 526، گجرات سرکل سے 226، سیالکوٹ سرکل سے 335، نارووال سرکل سے 274، اور منڈی بہاؤالدین سرکل سے 292 جبکہ ریجن بھرسے مجموعی طور پر 2148 بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑاگیا۔

    مختلف ہتھکنڈوں سے بجلی چوری کرتے پکڑے جانے والوں کو گیپکو کی جانب سے 183.33 ملین روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بلز جاری کر دیے گئے۔ جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواستیں بھی دی گئی ہیں۔

  • منڈی بہاؤالدین سے 25 بجلی چور پکڑے گئے، لاکھوں روپے وصول

    منڈی بہاؤالدین سے 25 بجلی چور پکڑے گئے، لاکھوں روپے وصول

    سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوروں سے 95 کروڑ 10 لاکھ وصول کیے گئے ہیں۔منڈی بہاؤالدین سے 25 بجلی چور پکڑے گئے، لاکھوں روپے وصول

    راشد لنگڑیال نے سوشل میڈیا پر ڈیٹا جاری کرتے ہوئے کہا کہ دعویٰ ہے کہ آج وصولیاں ایک ارب روپے سے تجاوز کر جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 490 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 4241 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    فیصل آباد میں مزید 136 ڈوریاں کاٹی گئیں۔ 301 مقدمات درج کیے گئے اور 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ حافظ آباد سے 200، گوجرانوالہ سے 177، سیالکوٹ سے 46، نارووال سے 25 اور منڈی بہاؤالدین سے 25 بجلی چور پکڑے گئے۔ ان پر 2 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

    منڈی بہاءالدین میں 23 بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج، 22 لاکھ روپے کے جرمانے

    سیپکو نے سکھر، لاڑکانہ، دادو، شکارپور اور گھوٹکی میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ پانچوں سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف 7 روزہ آپریشن میں واپڈا کے 7 ملازمین سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کوئٹہ میں بھی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شہر میں اب تک بجلی چوروں کے خلاف 101 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں اور 55 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • منڈی بہاءالدین میں 23 بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج، 22 لاکھ روپے کے جرمانے

    منڈی بہاءالدین میں 23 بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج، 22 لاکھ روپے کے جرمانے

    وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈائون جاری۔ ڈپٹی کمشنر شاہدعمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی قیادت اور ایس ای واپڈ کی زیر نگرانی بجلی چوری کرنیوالوں کے خلاف شکنجہ سخت۔

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 13ستمبر 2023) گزشتہ ایک ہفتہ میں بجلی چوری میں ملوث 23 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا اور 22 لاکھ 8 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 2 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔

    بجلی چوروں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ

    بجلی چوری میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں ملے گی۔ بجلی چوروں کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ بجلی چوری کی روک تھام قومی مقصد ہے۔ بجلی چور قومی خزانے کو براہ راست نقصان پہنچا رہے ہیں، ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دلواناضروری ہے۔