Tag: پھالیہ

  • ڈی پی او نے مسجد کے امام پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا، ملزمان گرفتار

    ڈی پی او نے مسجد کے امام پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا، ملزمان گرفتار

    منڈی بہاءالدین کے علاقے تھانہ پھالیہ کی حدود میں واقع گاؤں دھول رانجھا میں امام مسجد پر تشدد کے واقعے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

    امام مسجد محمد اسلم کو مقامی افراد نے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب ایک حالیہ نمازِ جنازہ کے انتظامات پر اختلافات پیدا ہوئے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق، جنازہ مرحومہ کی وصیت کے مطابق کدھر شریف کے پیر صاحبان سے پڑھوایا گیا، جس پر بعض افراد نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور امام مسجد کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا

    ڈی پی او کے حکم پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان میاں اسد وغیرہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تفتیش جاری ہے اور مقدمے کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔ متاثرہ امام مسجد کو مکمل انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

  • گھریلو جھگڑے پر پولیس اہلکار نے زہریلی گولیاں کھا لیں

    گھریلو جھگڑے پر پولیس اہلکار نے زہریلی گولیاں کھا لیں

    منڈی بہاءالدین: گھریلو جھگڑے پر پنجاب پولیس کے نوجوان نے زیریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

    افسوس ناک واقع پھالیہ کے گائوں میکن میں پیش آیا جہاں پر ذوہیب اکرم نامی ناجوان نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا.

    نوجوان پنجاب پولیس میں ملازم تھا.

  • تیز رفتار موٹر سائیکل درخت سے ٹکرانے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا

    تیز رفتار موٹر سائیکل درخت سے ٹکرانے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا

    پھالیہ: پھالیہ سے تیز رفتار ہنڈا 125 موٹرسائیکل کی درخت کو ٹکر. تھانہ پھالیہ کے نواحی علاقہ کوٹ رحم شاہ کا رہائشی عبداللہ عمر 22 سال سر اور سینے میں گہری چوٹ لگنے سے موقع پہ جانبحق ہوگیا.

    عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ چک دالہ باجوہ ماربل فیکٹری کے قریب پیش آیا جب موٹرسائیکل تیز رفتار تھی اگے رکشہ اور ٹرالی کو بچاتے بچاتے موٹرسائیکل درخت کو سیدھا جاٹکرایا.

    سپیڈ زیادہ تھی موٹرسائیکل سنبھل نہ سکا موقع پہ جانبحق ہوگیا ریسکیو 1122 موقع پہ پہنچ گئی.

  • منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال میں عید الفطر کی نماز کے اوقات

    منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال میں عید الفطر کی نماز کے اوقات

    اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔ منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال کی مختلف مساجد، عیدگاہوں اور کھلی جگہوں پر عید الفطر کی نماز کے اوقات جانیں۔

    مرکزی عید گاہ منڈی بہاءالدین میں عید الفطر کی نماز 7:30 پہ ہو گی. قائد اعظم گرائونڈ منڈی بہاءالدین میں 7:30 پہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منڈی بہائوالدین میں 6:45 پہ، مرکزی عید گاہ شہیدانوالی روڈ پر 7 بجے، جامع مسجد مہاجرین واسو میں 7:45 پر ادا کی جائے گی.

    جامع مسجد محمود عثمانیہ محلہ منڈی بہاءالدین میں 8 بجے، جامع مسجد رضاء مصطفی سوہاوہ دلوآنہ میں 8:30 پر، جامع مسجد شفیع امم کینال روڈ، صوفی پورہ میں 8 بجے، جامع مسجد عائشہ لال محلہ فیض آباد میں 7:15 پہ، بستی پیر گیلانی میں 7 بجے، جامع مسجد اقصی ست سرا چوک میں 7 بجے پڑھی جائے گی.

    عید کی نماز کا طریقہ

    ڈھوک کاسب شمالی مسجد مینار والی میں 8:15 پہ، ڈھوک کاسب میں 8:30 پر، جامع مسجد کوٹلی قاضی میں 8:30 پر، جامع مسجد عمر بن خطاب چک نمبر 23 میں 7 بجے، ڈیرہ حضرت میاں صاحب میں 8:30 پہ، گوڑھا ہاشم شاہ میں 8 بجے، جامع حنفیہ جلالیہ علی المرتضی چیلیانوالہ اسٹیشن چک نمبر 1 میں 7:30 پہ، جامع مسجد حافظ الحدیث بھیکھی شریف میں 8:30 پہ، جامع مسجد گلزار مدینہ سویہ میں 7:30 پہ، جامع مسجد حنفیہ رضویہ رکھ بلوچ کلاں میں 8 بجے ہوگی.

    جامع مسجد صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ رکن میں 7 بجے، فیضان مدینہ گوجرہ میں 7:30 پہ، جامع مسجد مدنی ہریا میں 7:45 پر، الائنس اسکول گوجرہ میں 6:30 پر، گوجرہ رکن روڈ میں 9 بجے، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بوسال میں 8 بجے، جامع مسجد مدنی کٹھیالہ شیخاں 8:15 پر، چک کمال میں 8:30 پہ جامع مسجد بدالدین رکن میں 8 بجے، چک ڈڈاں میں 8:15 پہ پڑھی جائے گی.

    عید پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی

    فیضان مدینہ قادرآباد میں 7 بجے، کمیٹی مسجد ملکوال میں 6:30 پہ، حیدری مسجد آزاد نگر ملکوال میں 8 بجے، مسجد بیت المعمور اسلام نگر ملکوال میں 7 بجے، بادشاہ پور میں 8:30 پر، جامع مسجد یارسول اللہ میلو کہنہ میں 8:30 پر، چک نمبر 22 میں 8 بجے، جامع مسجد تارڑ والی بھیرووال میں 8:30 پہ، جامع مسجد پانڈووال میں 8:30 پہ، جامع مسجد پل کیساں میں 7:30 پہ ادا کی جائے گی.

    آپ کے علاقے کی مسجد میں عیدالفطر کی نماز کس وقت ادا کی جائے گی؟ نیچے کمنٹس میں لازمی بتائیں.

  • منڈی بہاءالدین میں 3 رمضان بازار، 9 چینی کے سیل پوائنٹ فعال

    منڈی بہاءالدین میں 3 رمضان بازار، 9 چینی کے سیل پوائنٹ فعال

    منڈی بہاءالدین ۔ ضلعی انتظامیہ روزہ داروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک. ضلع بھر میں 3 رمضان سہولت بازار اور 9 چینی سیل پوائنٹس فعال. منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال میں رمضان سہولت بازار فعال

    منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال میں تین، تین چینی کے سیل پوائنٹس فعال. رمضان سہولت بازاروں میں آٹا ، چینی، چکن سمیت 16 اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر دستیاب. رمضان بازاروں اور سیل پوائنٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم

    رمضان کیلنڈر 2025

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹس کے دورے کر کے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کر رہے ہیں. ضلعی انتظامیہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر قائم سستے رمضان سہولت بازاروں سے عوام کو ریلیف حاصل ہو رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر

    رمضان بازاروں میں شکایات کاونٹر، میڈیکل کیمپ، صفائی ستھرائی، سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔رمضان سہولت بازاروں میں خریداروں کے لئے بیٹھنے کے انتظامات سمیت مرد و خواتین کے لیے الگ الگ کاونٹر بنانے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم

  • اینٹی کرپشن نے پٹواری غضنفر اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

    اینٹی کرپشن نے پٹواری غضنفر اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

    منڈی بہاوالدین، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ہدایت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن منڈی بہاء الدین کی سربراہی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی بھرپور کاروائی،

    سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین مرزا عمران الحق نے تحصیل پھالیہ حلقہ چوٹ کلاں کے کرپٹ پٹواری غضنفر اقبال کو زمین انتقال کی مد میں بھاری رشوت طلب کرنے اور انتقال کی جلد گم کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کروا دیا۔

    آہلہ کا پٹواری سائل سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تحصیل پھالیہ کے رہائشی سائل ارشاد رحمٰن ولد محمد اشرف نے اینٹی کرپشن منڈی بہاء الدین کو درخواست دی کہ حلقہ چوٹ کلاں کے پٹواری غضنفر اقبال جو کہ زمین انتقال کی مد میں بھاری رشوت طلب کر رہا ہے اور میری زمین کی جلد گم ہونے کا بہانہ کر رہا ہے، جس پر سرکل اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق نے درخواست کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے تفتیش کی اور تفتیش میں جرم ثابت ہونے پر پٹواری غضنفر اقبال کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پرچہ درج کرا دیا۔

    منڈی بہاءالدین کے پٹواریوں کے فون نمبرز کی لسٹ دیکھیں

    سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیر ٹالرنس ہے، ان کا پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس گھناؤنے کھیل میں ملوث تمام اہلکاران و افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور تمام ملزمان کو گرفتار کروا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    اہلیان پھالیہ نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی کاروائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین اور سرکل اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق کا شکریہ ادا کیا۔

  • دوگل: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    دوگل: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    منڈی بہاوالدین: پھالیہ دوگل بنگلہ کے قریب مبینہ خونی ڈکیتی کی واردات. دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر دی

    مندی بہاوالدین: فائرنگ سے 23 سالہ ضمیر احمد جانبحق جبکہ 22 سالہ بلل حسن شدید زخمی. زخمی اور نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ منتقل کر دیا گیا

    منڈی بہاوالدین : تھانہ پھالیہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا

  • مراکش کشتی حادثہ: پھالیہ سے بھی ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

    مراکش کشتی حادثہ: پھالیہ سے بھی ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

    مراکش کشتی حادثہ: پھالیہ کے نواحی گاؤں سیرے سے بھی ایک نوجوان کی کشتی حادثہ میں جانبحق ہونے کی تصدیق

    پھالیہ: نواحی علاقے سیرے سے نوجوان احتشام سہانے خواب کی بھینٹ چڑھ گیا. گھر اطلاع ملنے پر پورا گاؤں اشک بار

    پھالیہ: احتشام کے ورثاء نے ایجنٹ کو 40لاکھ روپے دیے تھے

    مراکش کشتی حادثے میں منڈی بہاؤالدین کے اب تک کتنے نوجوان جاں بحق ہو چکے ہیں؟

  • پھالیہ: حکمرانوں نے اپنے مراعات میں 100 ٪ اضافہ کیا ہے ، حافظ نعیم الرحمن

    پھالیہ: حکمرانوں نے اپنے مراعات میں 100 ٪ اضافہ کیا ہے ، حافظ نعیم الرحمن

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے ، حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ان کے مراعات میں 100 ٪ اضافہ کیا ہے۔

    منڈی بہاؤالدین کے علاقے پھالیہ میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسان اس ملک کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں لیکن حکومت گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کے بعد پیچھے ہٹ گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسان سخت سردی میں محنت مزدوری کرکے اناج اگاتے ہیں اور حکمران اب اسکولوں کو نجی اداروں کو دے کر مفت تعلیم کا حق چھین رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شوگر مافیا کو آزاد چھوڑ دیا گیا ہے اور وہ اپنی مرضی سے گنے کی قیمتیں لگا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سرمایہ داروں پر ٹیکس لگانے کی بات کرتا ہے لیکن وہ مزدوروں اور کسانوں پر ٹیکس لگاتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان حکمرانوں نے اپنی مراعات میں سو فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

  • گھنیاں: سانپ کے ڈسنے سے بچہ جان کی بازی ہار گیا

    گھنیاں: سانپ کے ڈسنے سے بچہ جان کی بازی ہار گیا

    ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ میں ویکسین کی عدم دستیابی ،سانپ کے ڈسنے سے گھنیاں کا تیرہ سالہ لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا

    پھالیہ کے علاقہ گھنیاں میں تیرہ سالہ بچہ عبدالرحمن سانپ کے ڈسنے سے زندگی کی بازی ہار گیا . بچے کو فوری طور پر صبح پانچ بجے کے قریب پھالیہ ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا مگر شعبہ ایمرجنسی میں ویکسین موجود نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے منڈی بہاوالدین ریفر کر دیا

    منڈی بہاوالدین پہنچنے تک بہت دیر ہو چکی تھی اور بچہ خالق حقیقی سے جا ملا۔ پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین کی سب سے بڑی تحصیل ہے اور ٹی ایچ کیو پھالیہ میں سانپ کے زہر کو ختم کرنے کی ویکسین کا موجود ہی نہ ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے