rescue 1122 mandi bahauddin

سید کمال عابد نے ٹیم کے ہمراہ سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کا دورہ کیا

ریجنل ایمرجنسی آفیسر (گوجرنوالہ ڈویژن)سید کمال عابد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کا دورہ کیا۔ ریسکیو آفس آمد پر 1122 کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسرنے سٹاف کا ٹرن آﺅٹ، بلڈنگ اور گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 27دسمبر 2022) اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے کارگردگی کی رپورٹس کا تفصیلی جائرہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابدنے کہا کہ ان کے دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو اسٹیشن کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے ۔ ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور دستیاب وسائل پر تفصیلی بریفنگ دی، جس پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابدنے ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان سمیت تما م ریسکیو سٹاف کو قومی سطح کے مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں.

انہوں نے ریسکیو افسران سمیت اہلکاران کی انتھک محنت و لگن کو سراہا اور ہدایت کی کہ مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبہ کے تحت اپنے فرائض جانفشانی سے سر انجام دیں۔ اس موقع پر ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کا ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی آمد سے ریسکیو اہلکاروں کا حوصلہ مزید بلند ہوا ہے اور اس طرح کے دوروں سے سروس کے معیار کومزید بہتر بنانے میں معاونت اور رہنمائی حاصل ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں