Solar system prices rise to record levels across the country

ملک بھر میں سولر سسٹم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

ملک بھر میں سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کے لئے بری خبر. ملک بھر میں سولر سسٹم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

ملک بھر میں ڈالر کی قیمتوں میں عدم استحکام کی وجہ سے صارفین کے لیے سولر سسٹم کی قیمتیں ریکارڈ حد تک بڑھ گئیں۔ صارفین کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب کی لاگت میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پانچ کلو واٹ سسٹم کی قیمت 5 لاکھ روپے سے بڑھ کر 13 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔

سات کلو واٹ کے سولر سسٹم کی قیمت 8 روپے سے بڑھ کر 17 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ دس کلو واٹ کا سولر سسٹم 9 روپے سے بڑھ کر 23 لاکھ روپے ہو گیا۔ بارہ کلو واٹ کا سسٹم 12 سے بڑھ کر 24 لاکھ روپے ہو گیا۔ وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ قیمتوں میں اضافے نے صارفین کے لیے سولر سسٹم کا رخ کرنا مشکل بنا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں