ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے مختلف مقامات پر سائن بورڈز لگائے گئے

traffic police mandi bahauddin action
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین وسیم ریاض خان کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کا آغاز. منڈی بہاءالدین میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے مختلف مقامات پر سائن بورڈز لگائے گئے.

منڈی بہاؤالدین: ڈی پی او وسیم ریاض خان کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے ضلع بھر کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔ اس مہم کے تحت مختلف مقامات پر آگاہی سائن بورڈز نصب کیے جا رہے ہیں جن پر کم عمر ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی، ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت، اور ٹریفک قوانین کی پابندی سے متعلق ہدایات درج ہیں۔

ڈی پی او وسیم ریاض خان کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں قوانین سے لاعلمی، کم عمری میں ڈرائیونگ، اور تیز رفتاری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس نے عوام میں شعور اجاگر کرنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

عوام الناس ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور اپنے ساتھ دوسروں کی زندگیوں کا بھی تحفظ کریں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے مختلف مقامات پر سائن بورڈز لگائے گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!