شہباز شریف 25 جنوری کو منڈی بہاؤالدین میں مختلف جلسوں میں خطاب کریں گے

shahbaz and nawaz
Share

Share This Post

or copy the link

انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے جلسوں اور ریلیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف لاہور میں اپنے حلقہ این اے 123 میں 31 مقامات کا دورہ کریں گے۔ شہباز شریف این اے 124 کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ صدر مسلم لیگ ن 23 جنوری کو احمد پور شرقیہ میں اہم مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم 25 جنوری کو منڈی بہاؤالدین کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر 27 جنوری کو راولپنڈی جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران شہباز شریف 29 جنوری کو راجن پور کے علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور مختلف مقامات پر خطاب بھی کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما 30 جنوری کو لاہور کے حلقہ رانا مشہود میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف انتخابی مہم کے سلسلے میں 2 فروری کو ملتان روانہ ہوں گے۔ مسلم لیگ ن نے 2 فروری کو ملتان میں ہونے والے جلسے اور جلسے کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر 3 فروری کو گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور مختلف علاقوں میں جلسوں میں بھی شرکت کریں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
شہباز شریف 25 جنوری کو منڈی بہاؤالدین میں مختلف جلسوں میں خطاب کریں گے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!