office

محکمہ صنعت کے متعدد افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی

محکمہ صنعت کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے 7 جونیئر کلرکوں کو سکیل نمبر 14 میں سینئر کلرک جبکہ ایک نائب قاصد کو سکیل نمبر 11 میں جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

بطور سینئر کلرک ترقی پانے والوں میں محمد سجاد رسول فیصل، ارسلان احمد، عرفان آصف، محمد زوہیب، محمد سجاد، نوید احمد، محمد عثمان شامل ہیں جبکہ فاروق یوسف نائب قاصد کو بطور جونیئر کلرک ترقی دی گئی ہے۔

دریں اثناء صدرپراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ چوہدری عامر منیر وڑائچ اور چوہدری اخلاق احمد گل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے ترقی پانے والوں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔\378

اپنا تبصرہ لکھیں