چیف سکیورٹی آفیسر نے گنے کی ٹرالیوں، لوڈر گاڑیوں، رکشوں کے پیچھے ریفلیکٹرز اور لائٹس لگائیں

Reflectors
Share

Share This Post

or copy the link

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس طارق شفیع کی ہدایت پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ محمد نواز ، نائب ایجوکیشن ونگ فیصل نسیم، چیف سکیورٹی آفیسر شوگر مل احمد بشیر نے گنے کی ٹرالیوں، لوڈر گاڑیوں، رکشوں کے پیچھے ریفلیکٹرز اور لائٹس لگائیں.

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 31دسمبر 2022) یہ ریفلیکٹڑز اور لائٹس شوگر مل، ست سرا، کالج چوک، پھاٹک چوک، گوجرہ اڈہ، پاہڑیانوالی اور شہر کی مختلف شاہراہوں پروہیکلز کی بیک سائیڈ پر لگائی گئیں۔ ان ریفلیکٹرز اور لائٹس لگانے کامقصد دھند اوررات کے اوقات میں ڈرائیور اپنے آگے جانے والی گاڑی کو بآسانی دیکھ سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آسکتی ہے اور ٹریفک کے عمل میں بہتری اور آسان بنایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر انچارج ایجوکیشن ونگ محمد نواز کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی ٹریفک کی ہدایت پر حادثات کی شرح میں نمایاں کمی کیلئے شوگر ملز ، مختلف اڈہ جات اور ضلع کی اہم شاہراہوں پر چلنے والی وہیکلز کی بیک سائیڈ پر ریفلیکٹرز اور لائٹس لگانے کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک قوانین اور دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر کے متعلق بورڈز آویزاں بھی کئے جا رہے ہیں جبکہ ضلع کے مختلف اڈہ جات ،کالجز اورسکولوں میں ٹریفک قوانین اورڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی لیکچرز بھی دئیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی وقت کا اہم تقاضا ہے۔ٹریفک حادثات کو ٹریفک قوانین پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ختم کیا جا سکتا ہے ،

ڈرائیورز اور نوجوان نسل خصوصاً کالج و سکول کے طلباءاس سلسلہ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگی بچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرہم ٹریفک کے سادہ اور عام فہم اصولوں کی پاسداری والے بن جائیں تو ہم بھی دنیا میں مہذب قوم ہونے کا اعزاز حاصل کر سکتے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چیف سکیورٹی آفیسر نے گنے کی ٹرالیوں، لوڈر گاڑیوں، رکشوں کے پیچھے ریفلیکٹرز اور لائٹس لگائیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!