suicide

سعودی عرب میں شہری نے اپنے بیٹے کے قاتل کو سزائے موت سے قبل معاف کر دیا

سعودی عرب میں ایک شہری نے پھانسی سے چند لمحے قبل اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا۔

اخبار 24 کے مطابق جدہ کے علاقے ہمدانیہ میں 6 افراد کے درمیان علاقے میں کار پارکنگ کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔ جس کے نتیجے میں اس شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعہ پانچ سال پرانا تھا۔

کویت؛ قتل کیس میں پاکستانی سمیت 7 افراد کو پھانسی؛ 2 خواتین بھی شامل

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو سزائے موت سنائی جس کے خلاف اپیل بھی مسترد کر دی گئی۔ اپیل مسترد ہونے کے بعد قاتل کے اہل خانہ نے مقتول کے لواحقین سے رابطہ کیا۔ اصلاح احوال کمیٹی نے بھی معاملے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کیا لیکن مقتول کے والد قاتل کو کسی صورت معاف کرنے کو تیار نہیں تھے۔

قاتل کے ورثا ہر طرح سے نا امید تھے جب کہ پھانسی کا دن قریب آ رہا تھا۔ قصاص کے دن لوگ میدان میں جمع ہوئے۔ عدالتی اہلکار نے جرم کی نوعیت اور عدالتی فیصلے کے بارے میں بتایا۔ معافی کے اعلان پر قاتل کی ماں خوشی سے رو پڑی اور کہا کہ میں نے ہار نہیں مانی۔

اپنا تبصرہ لکھیں