آر پی او گوجرانوالہ کا منڈی بہاءالدین کا دورہ، پولیس افسران سے میٹنگ

gujranwala rpo
Share

Share This Post

or copy the link

ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کا دورہ منڈی بہاؤالدین : مگھو پنڈی میں شہید کانسٹیبل پرویز شاہد بٹ کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی. زاہد محمودشہید پولیس لائنز ڈی پی آفس کا وزٹ اور ایس ڈی پی اوز ایس ایچ او زسے میٹنگ کی۔ محنت، ایمانداری اور خلوص نیت سے کار سرکار انجام دے کر مخلوق خدا کی دعائیں لی جائیں . دفاتر اور تھانہ جات میں آنے والے سائلین سے انتہائی احسن طریقہ سے پیش آئیں ، ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 13 جنوری 2022) ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر نے کہاکہ محنت، ایمانداری اور خلوص نیت سے کار سرکار انجام دے کر مخلوق خدا کی دعائیں لی جائیں۔ دفاتر اور تھانہ جات میں آنے والے سائلین سے انتہائی احسن طریقہ سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ایس پی انوسٹی گیشنز ذاتی طور پر کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کے وزٹ کے موقع پر ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ سے پہلے ریجنل پولیس آفیسر علاقہ تھانہ پھالیہ مگھو پنڈی میں شہید کانسٹیبل پرویز شاہد بٹ کے گھر گئے لواحقین سے تعزیت کی، شہید کے درجات میں بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور انکے ورثا ء میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ زاہد محمود شہید پولیس لائن پہنچنے پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا نے استقبال کیااور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

آر پی او نے یاد گار شہدا ء پر حاضری دی پھولوں کی چادرچڑھائی اور پولیس لائن میں پودا بھی لگایا۔ بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر نے پولیس لائن میں میس ہال کا وزٹ کرتے ہوئے کھانے کا معیار اور صفائی کو چیک کیا. پولیس لائن میں قائم کیے گئے ویمن اینٹی ہراسمنٹ سیل کی کارکردگی کا بھی ملاحظہ کیا۔ آر پی او نے ڈی پی او آفس میں سنگین مقدمات کے مدعیان سے ملے۔ انہوں نے مقدمات کی تفتیشی افسران کو تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے شہریوں کو انصاف دلانے کی ہدایات دی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
آر پی او گوجرانوالہ کا منڈی بہاءالدین کا دورہ، پولیس افسران سے میٹنگ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!