منڈی بہاوالدین۔تھانہ سول لائن کے علاقہ محلہ ارشد آباد مین گلی نزد رمضان پلازہ ڈاکٹر اسلم گوندل ساکن میانوال رانجھا کے گھر ڈکیتی کی واردات
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 22 اگست 2022) تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سول لاٸن محلہ ارشد اباد مین گلی میں رہائش پزیر ہیں جو صبح 7بجے گھر سے بسلسلہ روزگار میڈیکل سے وابستہ ہیں اپنے گاوں میانوال رانجھا میں میڈیکل پریکٹس کرتے ہیں۔ جب شام 7بجے واپس اپنے گھر علاقہ تھانہ سول لائن محلہ ارشد آباد پہنچے تو دیکھا گھر کے دروازہ کا تالا ٹوٹا ہوا ہے
اندر داخل ہو کردیکھا تو گھر کا سارا سامان بکھرا پڑا ہے اور ڈکیت اپنی مرضی سے گھر میں داخل ہوے اور اپنی مرضی سے گھر کا صفایا کرکے نکلے ہیں. ابھی جو ڈاکٹر اسلم نے جانچ پڑتال کی وہ 27گرام سونا زیور بنا ہوا اور 55ہزار نقدی رقم پڑی ہوئی تھی لے گئے ہیں۔ باقی ابھی نقصان کا مزید پتہ چلے گا۔
ڈاکٹر اسلم نے 15پر کال کی جس پر پولیس تھانہ سول لائن کی چوکی صوفی سٹی سے چھوٹا تھانیدار امتیاز اے ایس آئی بمعہ ٹیم بروقت موقع پر پہنچ کر موقع دیکھا اور ڈاکٹر اسلم کا بیان قلم بند کیا کرائم سین کو فون کیا کہ موقع پر آئیں اور مزید تفتئش کو آسان بنا کر اصل واردات کرنے والوں تک پہنچ سکیں اور کیفرکردار تک پہنچا سکیں..
