بجلی کے اوور بلوں کے خلاف کنگ سہاری، گاکھڑہ، خانوالی، رنسیکے، کھیاں و دیگر دیہات کے شہریوں نے چیک پوسٹ رنسیکے تھانہ پاہڑیانوالی گجرات وسرگودہا روڈ پر آگ لگا کرروڈ بلاک کردی اور شدید احتجاج. حکومت اور واپڈا ملازمین کے خلاف شدید نعرے بازی۔
پاہڑیانوالی (رپورٹ احسان نازش 15 ستمبر 2022) تفصیلات کے مطابق پولیس چیک پوسٹ پلی رنسیکے کے مقام پرحکومت کی طرف سے بجلی کے اوور بلوں ظالمانہ ٹیکسزکے خلاف گیپکو واپڈا سب ڈویژن پاہڑیانوالی و کنجاہ واپڈا کے خلاف سینکڑوں شہریوں کااحتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے سڑک پر ٹائر رکھ کربجلی کے بلوں کو آگ لگا کرشدید نعرے بازی سینہ کوبی کرتے ہوئے احتجاج کیا.
بلوں میں بے جا اضافے پر کسانوں کا واپڈا آفس کے سامنے شدید احتجاج، ویڈیو دیکھیں
اس موقع پرمظاہرین میں سے چوہدری غیور عباس نمبردارکنگ سہاری، میاں اشفاق احمد، زبیر احمد۔حاجی محمد شہباز، ظہیر احمد ودیگر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشااضافہ عوام کا معاشی قتل ہے اس مہنگائی کے دور میں جہاں ہم دو وقت کا کھانا کھانے سے بھی تنگ ہیں وہاں پر حکومت کی جانب سے بجلی کے بھاری بھاری بل بھیجے جارہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالیں یا اتنے بھاری بل ادا کریں بجلی آتی نہیں اور بل ہزاروں روپے آجاتا ہے مظاہرین نے وزیراعظم پاکستان و زیر توانائی سمیت اعلیٰ حکام فوری بجلی کی قیمتوں میں اضافے واپس لیتے ہوئے عوام دوست پالیسی تشکیل دیں اگر بجلی کے بلوں میں کمی نہ کی گی تو ہم شدید احتجاج کریں گے۔