منڈی بہاؤالدین، سیف اللہ آف گڑھ قائم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق۔ دو بچے بھی زخمی ہوئے۔ ان پر فائرنگ بھلوال میں کی گئی۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 27 جون 2023) تفصیلات کے مطابق الفضل ٹاون بھلوال میں پرانی دشمنی پر 2 موٹرسائیکل سوار وں کی کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 2 بچے شدید زخمی ہوگئے.
بتایا گیا ھے کہ گڑھ قائم منڈی بہاوالدین کا رہائشی سیف اللہ خاندانی دشمنی کی بنا پرگڑھ قائم چھوڑکر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ الفضل ٹاون بھلوال میں رہائش پذیر ہو گیا تھا گزشتہ روز وہ اپنے بچوں کے ہمراہ کار پر گھر سے نکلا تو موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے ان پرفائرنگ کردی
فائرنگ کے نتیجہ میں سیف اللہ موقع پر دم توڑ گیا جب کہ اس دو بچوں تین سالہ سبحان اور دو سالہ حریم فاطمہ زخمی ھوگئے۔ جن کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا۔
