dead body

گوجرہ: فائرنگ کی زد میں آکر 2 حقیقی بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

منڈی بہاءالدین لہو لہان ہو گیا. علاقہ 33 چک خاصہ تھانہ گوجرہ میں فائرنگ زد میں آکر 2 حقیقی بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق، جبکہ 1 راہگیر زخمی. ذرائع

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 11 جنوری 2023) منڈی بہاءالدین میں نئے سال کے پہلے مہینے میں 4 افراد قتل. تھانہ گوجرہ کے علاقہ چک نمبر 33 خاصہ میں 2 حقیقی بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا.جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 1 رہگیر زخمی ہوگیا.

منڈی بہاؤالدین میں سال 2022 میں 97 افرا کو قتل کیا گیا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمد جعفر ولد منظور قوم تارڑ سکنہ 33چک ، ثناء اللہ ولد غلام رسول وڑائچ سکنہ خاصہ چک رکشہ ڈرائیور ، بابر سلطان ولد سلطان احمد تارڑ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا.جبکہ ملک عمیر ولد غلام مصطفیٰ قوم اعوان زخمی حالت میں لاہور ہسپتال ریفر

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈی ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، اور عینی شاہدین سمیت مقتولین کے اہل خانہ سے بھی وقوعہ سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں