honda 70 price in pakistan

منڈی بہاوالدین میں طلباء و طالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22اپریل 2024) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی طلباء و طالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلع بھر کے گرلز کالجز کی پرنسپلز کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل صاحبان کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اس انقلابی اقدام بارے طالبات کو آگاہی فراہم کی جائے اور انہیں رجسٹریشن کیلئے آمادہ کیا جائے۔

موٹرسائیکل سکیم کی مکمل تفصیلات، رجسٹریشن کا طریقہ جانئیے

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب طلباءو طالبات کوآسان اقساط پر موٹر بائیکس فراہم کرنے جا رہی ہے ۔طلباء و طالبات اپنی رجسٹریشن www.bikes.punjab.gov.pk پر کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 ہے۔

2 تبصرے ”منڈی بہاوالدین میں طلباء و طالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں