Locals launch road repair on self-help basis

خستہ حال اور سڑکوں کی از سر نو تعمیر، مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے

وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ حافظ غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ، ایکسیئنزپبلک ہیلتھ، ہائی ویز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 28مارچ 2024 ) اجلاس میں ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز، پبلک ہیلتھ، ہائیر و سکول ایجوکیشن سمیت دیگر محکموں کی جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ خستہ حال اور عرصہ دراز سے نظر انداز رہنے والی سڑکوں کی از سر نو تعمیر، مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ سیوریج، فٹ پاتھ، گلیوں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کو مقررہ معیار اور مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کاتفصیلی جائزہ لیتے ہو ئے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص فنڈز قوم کی امانت ہیں، جن کی ایک ایک پائی دیانتداری سے خرچ کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم، سڑکوں اور دیگرفلاحی منصوبہ جات کی تعمیرو توسیع کیلئے ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے

لہذٰا تمام منصوبہ جات کومقررہ معیار اور مدت کے اندر مکمل کیا جائے ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے دن رات کام کیا جائے ۔ ترقیاتی سکیموں کو پائیدار و دیرپا بنانے کیلئے سکیموں کی سخت نگرانی کی جائے۔ ترقیاتی سکیموں میں التواء اور کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں