naan and roti hotel

ہوٹلز اور تندور مالکان روٹی 15 اور نان 20 روپے میں فروخت کو یقینی بنائیں

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی سربراہی میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر فروخت کیلئے فیلڈ میں متحرک۔

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 27اپریل 2024 ) پرائس مجسٹریٹس نے روزانہ کی بنیاد پر مختلف ہوٹلز اور تندوروں کی انسپکشنز کیں اور روٹی و نان کی سرکاری قیمت پر فروخت اور وزن کا جائزہ لیا۔

سرکاری ریٹ پر روٹی فروخت نہ کرنے والے 27 تندور مالکان کو جرمانے

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایت کے مطابق مقررہ نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ہوٹلز اور تندور مالکان روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں