The moon of Safar-ul-Muzaffar was not seen across the country

چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ بتا دی

سائنسی بنیادوں پر اس سال رمضان المبارک 29 دن کا ہونے کا امکان ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں عیدالفطر کی تاریخ سائنسی بنیادوں پر بتا دی۔ 29ویں روزے کو چاند کی عمر 20 گھنٹے ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے سائنسی بنیادوں پر عید کا چاند 29 تاریخ کو ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ جس کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہو سکتی ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے سائنسی بنیادوں پر عید کا چاند 29 ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی طور پر چاند کی عمر 20 گھنٹے کے لگ بھگ ہو گی۔ زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا۔

Eid Ul Fitr Ki Namaz Ka Tarika In Urdu – Eid Ki Namaz Padhne Ka Tarika

اگر شوال کا چاند 29 کا ہوا تو اس کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب شوال کے چاند کی پیدائش کی تاریخ بھی بتا دی گئی ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 8 اپریل 2024 کو مکمل سورج گرہن کے واقع ہونے کے ساتھ موافق ہوگی۔ آدھی رات سے پہلے چاند کے ظاہر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یہ اسلامی دنیا کے بیشتر حصوں میں اگلے دن غروب آفتاب کے بعد نظر آئے گا۔

منڈی بہاوالدین کی مساجد و عید گاہوں میں عید الفطر کی نماز کتنے بجے ادا کی جائےگی؟

جبکہ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کے 30 دنوں کے بعد ختم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے معروف نجومی ابراہیم الجروان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 10 اپریل 2024 بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے۔ دوسرے لفظوں میں 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے. اس طرح امارات میں رمضان کے پورے 30 دنوں کے بعد ہی عید الفطر منائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں